حادثات میں 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق 3،خودکشیاں 1لاش برآمد

حادثات میں 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق 3،خودکشیاں 1لاش برآمد

  

ملتان ، رحیمیارخان ، وہاڑی ، کروڑ لعل عیسن ، لودھراں ، قادر پورراں ، کوٹ ادو ، ڈیرہ (وقائع نگار+نمائندگان پاکستان )حادثات میں 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق 3خود کشیاں 1لاش برآمدملتان سے وقائع نگار کے مطابق نالہ ولی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

محمد ٹمبر مارکیٹ پھاٹک کے قریب ایک مکان کی چھت گر گئی۔جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے نالہ ولی محمد کے قریب ٹمبر مارکیٹ پھاٹک پر ایک عمارت جو بن رہی تھی گر گئی ہے۔جس کہ زد میں آکر دو افراد بشیر اور غلام فرید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی نشتر ایمرجنسی داخل کروا دیا۔رحیم یارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات مےں کمسن بچے سمیت 3افراد ہسپتال مےں دم توڑگئے،31زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ چوک شہبازپور کے رہائشی8سالہ کمسن سونو شاہ کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرانے کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوارنے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدیدزخمی ہوگیا، دوسراحادثہ امان گڑھ کے رہائشی 17 سالہ محمدحسین کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالے تیزرفتارموٹرسائیکل سوار سے دھماکے سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ مےں وہ شدیدزخمی ہوگیاجبکہ تیسرا حادثہ اوباڑو کے رہائشی45سالہ فضل دین کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار مسافر وین نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے31افراد جن مےں صادق آباد کارہائشی 1سالہ محمد عدنان، مﺅمبارک کا10سالہ غلام دستگیر، غوثیہ کالونی کی18 سالہ فضیلہ بی بی، چوک شہباز پور کا25سالہ جام مکھن، راجن پورکلاں کا25 سالہ محمدناصر، گلشن اقبال کا25سالہ محمد ندیم، کوٹسمابہ کا14سالہ محمد ارباز، بستی علی لاڑ کا18سالہ محمدصادق، خانپور کا15سالہ غلام محمد، وائرلیس پل کا40سالہ محمداسلم، حبیب کالونی کا30سالہ محمد عرفان، بنگلہ منٹھار کا60سالہ کوڑا خان، روجھان کا17سالہ محمدموسی اور امین گڑھ کارہائشی22سالہ محمدصدیق وغیرہ شامل ہےں، ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گھریلوناچاقی سے دلبرداشہ ہوکر17سالہ دوشیزہ نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی،2لڑکیوں کااقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق فیروزہ چک30کی رہائشی17سالہ میمونہ بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر مشروب مےں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجودمیمونہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور جسم مےں زہرپھیل جانے باعث دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی دوخواتین احسان پور کی رہائشی 20سالہ ریحانہ بی بی اور ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی25سالہ سنگتیا مائی کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔وہاڑی بے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ 469ای بی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت 11افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کوریسکیو1122کی ٹیم نے ہسپتال شفٹ کردیاتفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود 469 ای بی میں رشتہ کے تنازعہ پر دوگروپوں کے درمیان گزشتہ رات تصادم ہوگیا لڑائی میں ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے خواتین اور مردوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اطلاع ملنے پر پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی پولیس تھانہ فتح شاہ نے کسی کے خلاف مقدمہ درج کیاہے پولیس ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں کی طرف سے درخوستیں موصول ہونے کے بعدملزمان کاتعین کرکے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے گی۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابقگزشتہ شام ضلع لیہ کے گردونواح میں طوفان بادوباراں طوفانی بارش اورزبردست ڑالہ باری کاظمی چوک پر تیس سال میں ایسی ڑالہ باری کی مثال نہیں ملتی ڑالہ باری سے متاثرہ علاقے کاظمی چوک، چک 116،بی ٹی ڈی اے چک117ٹی ڈی اے جبکہ طوفان کے دوران آٹھ سالہ بچہ دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا علاقہ میں تربوزکے کھیت ڑالہ باری سے سفید ہوگئے تربوزکی فصلیں تباہ ہوگئیں۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقکام کے دوران ایک شخص 70 فٹ گہرےکنویں میں گر گیا ر ےسکےو ذ را ئع کے مطا بق شجاع آباد روڈ سمرا مائنر کے قریب ایک شخص کام کرتے ھوئے 70 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کے طویل ریسکیوآپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو ذندہ باہر نکال لیا تےس سالہ رمضان کام کرنے کے دوران اچانک کنویں میں گرگیا۔متاثرہ نوجوان کو ھیڈ انجری ھوئی جبکہ بائیں کندھے کا جوڑ بھی متاثر ھوا ھے۔ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں شفٹ کر دیا۔قادر پورراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موضع لو ٹھٹر میںگھریلوجھگڑوں سے تنگ دو بچوں کی ماں نے گندم میں رکھنی والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے تفتیش شرو ع کر دی ۔تفصیل کیا مطابق قادر پورراں کے نواہی مو ضع لوٹھٹرنئی بستی کھوہ لکھے والا کی رہائشی ثریا مائی جوکہ دوبچوں کی ماں تھی نے گذشتہ روز خاوند سے جھگڑنے پر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں ، حالت غیر ہونے پر نشتر لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکی تھا نہ قادرپورراں پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نامعلوم 25 سالہ نوجوان نےتونسہ بیراج میں کود کر خودکشی کر لی۔نوجوان دریا کنارے تیزی سے چلتے ہوئے دیوار پرچڑھا اور دریا میں کود گیا۔نوجوان کچھ دیر تک دریا میں ہاتھ پاوں مارتارہادریا میں اگے دیوار کے نیچے ڈوبنے کے بعد پ?ر نظر نہیں آیا اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں شناخت کیلئے سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل3گھنٹے گزرنے کے باوجود نوجوان کی نعش نہ مل سکی رات ہونے پراپریشن ملتوی اپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائے گا اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عصر کے بعد تونسہ بیراج پرنامعلوم 25 سالہ نوجوان نے کود کر خودکشی کر لی۔نوجوان دریا کنارے تیزی سے چلتے ہوئے دیوار پرچڑھا اور 7نمبرگیٹ کے قریب دریا میں کود گیا۔نوجوان کچھ دیر تک دریا میں ہاتھ پاوں مارتا رہادریا میں اگے دیوار کے نیچے دبنے کے بعد پ?ر نظر نہیں آیا دریا کنارے آئے لوگوں نے پٹرولنگ پولیس اور رینجر کو اطلاع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اپریشن شروع کردیا جبکہ شناخت کیلئے سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جسکی تاحال شناخت نہ ہوسکی 3گھنٹے گزرنے کے باوجود نوجوان کی نعش نہ مل سکی رات ہونے پراپریشن ملتوی کردیا گیا جو کہ صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تونسہ کے علاقہ کمال پارک کےنزدیک چشمہ رائٹ بنک کنال سے پچپن سالہ شخص کی لاش برآمدلاش کی شناخت دوست محمد کےنام سے ہوئی ہے میت کو ٹی ایچ کیو ھسپتال تونسہ شریف منتقل کردیاگیاہے دوست محمد دو روز سے گھر سے لاپتہ تھا پولیس نے رپٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ھے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -