کوئٹہ دھماکہ،ڈسکہ کے مقتول وکلاءکے خاندانوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ہڑتال

کوئٹہ دھماکہ،ڈسکہ کے مقتول وکلاءکے خاندانوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ ...

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور ڈسکہ میں وکلاءکے قتل کی اپیل میں تاخیر پر صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ملتان نے بھی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

 گزشتہ روز ہڑتال کی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے اور شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے کی مذمت کی گئی ہے۔ہڑتال کال میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سال 2015ء میں ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ممبر عرفان چوہان کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے ملزم شہزاد وڑائچ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا دی گئی لیکن اس مقدمہ کی اپیل آج تک سماعت کے لئے نہیں لگائی گئی ہے جس پر مرحوم وکلاءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مکمل ہڑتال کی جائے گی۔تاہم گزشتہ روز ہڑتال کی وجہ سے وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس پر کئی مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -