رمضان المبارک کامہینہ مسلمانوں پراللہ کااحسان ہمیں دوسروں کی خوشیوںکاذریعہ بننا چاہیے ، ذوالفقار کھوسہ

رمضان المبارک کامہینہ مسلمانوں پراللہ کااحسان ہمیں دوسروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر )سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاو¿س میں قبائلی مقدمین اور معزز ین(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )


 شہر سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں پر اللہ کا احسان ہے روزہ ڈھال ہے یہ برائیوں اور دنیاوی کمزوریوں سے بچاتا ہے اپنی بھوک اور پیاس سے دوسروں کے دکھ اور محرومیوں کا احساس ہو تا ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں نیکیاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں عید الفطر کی آمد ہے ہمیں دوسروں کی خوشیوں کا ذریعہ بننا چاہئے انہوں نے کہا کہ کتنا خوبصورت اتفاق ہے کہ قرآن مجید اسی ماہ مقدس میں نازل ہوا اور وطن عزیز پاکستان بھی رمضان المبارک میں آزاد ہوا جو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ عالم اسلام کے رہنماءکے طور پر اپنی حیثیت منوا رہا ہے ۔