عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی  برداشت نہیں کی جائیگی، مہناز سعید

عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی  برداشت نہیں کی جائیگی، مہناز سعید

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں. عوامی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

 شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. افسران اپنا قبلہ درست کر لیں. یہ بات چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل وومن ونگ کی وائس چیئرپرسن محترمہ مہناز سعید نے شہریوں اور سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ لینڈ قبضہ مافیا کے بارے شکایات پر سخت کارروائی ہو گی. جبکہ عوام سے معاندانہ رویہ اختیار کرنے والے سرکاری ملازمین کا بھی محاسبہ کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ شکایات سیل کو ملنے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے. جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے.تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پسندی کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -