ٹیچر عاصمہ قتل کیس ، والد کی درخواست پرشاہ  رکن عالم پولیس قانونی کارروائی سے انکاری

ٹیچر عاصمہ قتل کیس ، والد کی درخواست پرشاہ  رکن عالم پولیس قانونی کارروائی ...

  

ملتان(وقائع نگار )نجی سکول ٹیچر عاصمہ قتل کیس کا معاملہ، پولیس پر سیاسی دباو۔والد کی درخواست پر مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کرنے سے انکاری کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے نجی سکول(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

 ٹیچر عاصمہ کے والد حافظ غلام یسین نے قتل بالخطا کا مقدمہ درج کرانے کیلئے جب تھانہ شاہ رکن عالم گئے تو وہاں فرنٹ ڈیسک کا عملے نے قتل بالخطا کی درخواست وصول کرنے سے صاف انکار کردیا۔فرنٹ ڈیسک اہلکاروں نے کہا ہے کہ قتل کے مقدمہ کی درخواست افسران کی اجازت کے بغیر نہیں لے سکتے۔جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا چچا قبل ازیں تصفیہ کا بیان تھانے میں جمع کراچکا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -