ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلیسیمیاسنٹر  الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام سیمینار

ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلیسیمیاسنٹر  الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)تھیلےسیمیا ایک خطرناک مرض ہے جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بنتا ہے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

تھیلے سیمیا سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر کرنا ہوں گی۔ضرورت کے تحت کزن میرج سے بھی بچنا ہو گا۔تھیلے سیمیا کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنا نے کے لئے ہمیں کاوشیں کرنا ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ممبر قومی اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل ، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹرحفیظ احمد ، ڈاکٹر قراة العین اور دیگر ماہرین نے عالمی یوم تھیلے سیمیا کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلے سیمیا سنٹر اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل کے نمائندہ رائے عامر کھرل، صدر الخدمت فاﺅ نڈیشن طارق فاروق بھٹی ،جہانز یب یوسف،سجاد خان کھچی، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری محمد آصف گجر، سابقہ صدر میاں خالد ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فیاض حسین لکھویرا، چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر محمد فاروق جاوید، ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر راﺅ مسعود ، ڈاکٹر فیضان کمال، ڈاکٹر نثاءاللہ خان، نوید اکرم ، رانا نوید اور دیگر معززین شہر موجود تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ تھیلے سیمیا کامرض پیدائشی طور پر بچوں میں پا یا جا تا ہے جس کے وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ تھیلے سیمیاکے مریض بچوں کے لئے سیل سپریٹر مشین کی جلد خریداری کر لی جائے گی۔ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہا کہ تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے ہماری انتہائی توجہ چا ہتے ہیں ۔ہمیں ان بچوں کی خصو صی نگہداشت کرنی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کو آسانی سے گزار سکیں ۔انہوں نے مز ید کہاکہ ہمیں تھیلسیمیا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تھیلسیمیا کے حوالے سے ڈاکٹر حفیظ احمد اور ڈاکٹر قراةالعین کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ حکو مت کے ساتھ ساتھ نجی اداروں اور مخیر حضرات کو بھی معاشرے کی ترقی اور فلاح کے لئے تعاون کرنا چا ہیے اور ہمیں تھیلسیمیا سنٹر کے مسائل کو حل کر نے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے ۔صدرالخدمت فاﺅنڈیشن طارق فاروق بھٹی نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیش معاشرے کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔ تھیلسیمیا کے بچوں پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سما جی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد سرور نے یونائیٹڈ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے طر ف سے تھیلسیمیا سنٹر کے لئے ایک لاکھ روپے اور حاجی رانا نوید نے بھی ایک لاکھ روپے اور ڈاکٹر راﺅ مسعود نے 25ہزار ورپے دینے کا وعدہ کیا۔ صدرچیمبر آف کامرس چوہدری محمد آصف گجر نے چیمبر آف کامرس کی طر ف سے خطیر رقم عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اس مو قع پر میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل نے تمام مہمانوں اور مخیر حضرات کا خصو صی طور پر شکر یہ اد ا کیا۔سیمینار کے آخر میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری ،ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندے رائے عامر کھرل اور دیگر مہمانوں نے تھیلسیمیا کا شکار بچوں میں سکولز بیگز اور گفٹس تقسیم کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -