یوم شہادت حضرت علیؓ، سیکورٹی ٹریفک  پلان مرتب، 1122میں ہائی الرٹ

یوم شہادت حضرت علیؓ، سیکورٹی ٹریفک  پلان مرتب، 1122میں ہائی الرٹ

  

ملتان( وقا ئع نگار ) آر پی او کی ہدایت پر ریجن بھر کا سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے یہ سکیورٹی پلان اکیس رمضان کے حوالہ سے بنایا گیا ہے۔واضح رہے چودہ ماتمی جلوس کی سکیورٹی کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لیے ایک ہزار نو اکاون پولیس ملازمین و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جبکہ ریجن بھر میں 78مجالس کے لئے 818 پولیس ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ار پی او وسیم احمد خان کے مطابق حساس ماتمی جلوسوں ، مجالس کی سکیورٹی کے لئے تمام وسائل بروے کار لاے جائیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے21 رمضان المبارک کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے۔جس کے مطابق اکیس رمضان کو ڈیرہ اڈا تا عزیز ہوٹل چوک۔عزیز ہوٹل چوک تا ایس پی چوک اور صدر بازار دوپہر تین بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔اندورون حسین آگاہی صبح بارہ بجے تا دن چار بجے تک ٹریفک کے لیے بند رکھا جاے گا۔حسین آگاہی روڈ گھنٹہ گھر چوک۔کچہری روڈ بارہ بجے تا رات دس بجے تک بند رہے گا۔جبکہ عوام کی سہولت کے لیے خانیوال روڈ۔حسن پروانہ روڈ اور سرکلر روڈ کھلا رکھا جاے گا۔ ریسکیو کی جانب سے شہادت اکیس رمضان کے حوالہ سے ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق عزاداروں کو بروقت ایمرجنسی کی فراہمی کے لیے ایمبولینسز۔ریسکیو وہیکلز۔ریسکیو پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی اور ناگہانی صورتحال میں عزداروں کو بروقت امداد مہیا کی جاے گی۔ریسکیو موبائل پوسٹیں مرکزی امام بارگاہ لال کرتی۔امام بارگاہ اللہ بخش۔امام بارگاہ کاشانہ حیدر و دیگر پر قائم کی جا رہی ہیں۔انجیبئر احمد کمال کی زیر نگرانی پانچ سو سے زائد ایمبولینسز۔اور فائر وہیکلز سپیشل ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پانچ ایمبولینسز۔دو فائر وہیکلز۔بیس موٹر بائیک ایمبولینسز ماتمی جلوسوں کے ساتھ رہیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -