حکومت معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے ، خاور علی شاہ

حکومت معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے ، خاور علی شاہ

  

جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں ،مظلوم افرادکے لیے ہر وقت ہمارے دروازے کھلے ہیں ،اپنے حلقے کی عوام کے کام میرٹ کی بنیاد پر کررہے ہیں اور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

 ان کے دکھ درد میں ہر وقت برابر کے شریک ہیںان خیالات کا اظہار سید گروپ کے قائد اور ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گذشتہ روز قتال پور اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے تہاشا لوٹا ہے اور ہر ادارے میں کرپشن کی ہے بینک بیلنس بڑھائے اپنی جائیدادیں بنائی ہیں اور ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا لیکن موجودہ حکومت معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے جلد مثبت نتائج ہونگے آہستہ آہستہ ملک میں موجود تمام مسائل حل ہوں وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور خوشحال ہوگی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک میں تمام بحرانوں پر قابو پائے گی اس موقع پر مظہر حسین باٹی ،محمد رمضان قادری ،رانا محمد اخلاق ایڈووکیٹ ،رانا محمد سرور ،قاسم چوہدری ،مصعب کمبوہ ،علی رضاکمبوہ ،محمد حسین باٹی ،مہر جہانگیر ہتار ،ظفر اقبال باٹی ،ڈاکٹرراﺅ عالمگیر ،چوہدری اشرف کمبوہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

خا ور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -