حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے، علی حسن گیلانی

حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیاہے، علی حسن گیلانی

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کے بہتر معیار زندگی کیلئے ہمارے دور کے منظور شدہ منصوبہ جات سمیت صاف پانی کی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

 فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ جن مقامات کے لئے منظور ہوئے انہیں دوسری جگہ شفٹ کرنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوث الاعظم ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کے منظور شدہ منصوبے پر تختی اپنی لگائیں مگر عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجاے دوسری جگہ پر شفٹنگ سیاسی انتقام اور عوام سے زیادتی ہوگی اور ایسا ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے کبھی بجلی منظور شدہ جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ شفٹ کرنے کی ناکام کوشش تو کبھی منظور شدہ سروے کے مطابق سڑک سولنگ کو دوسرے جگہ شفٹ کی کوشش کرکے عوام سے زیادتی کی کوشش انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہمارا دور ترقی یافتہ دور تھا اور ہم ترقیاتی کاموں میں دلچسپی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے قائل تھے تھانہ کی سیاست کرنے کے نہ پہلے قائل تھے نہ اب جنکو عوامی کاموں سے کوئی دلچسپی نہیں وہی لوگ تھانہ کی سیاست کر رہے ہیں اور عوام پر یہ ظلم ہم برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ، جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے منتخب ممبران اب تک ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکے ، انہوں نے کہا کہ الٹا حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -