صوبائی وزیر توانائی کا تحصیل ہسپتال ، رمضان بازار شجاع آباد کادورہ

صوبائی وزیر توانائی کا تحصیل ہسپتال ، رمضان بازار شجاع آباد کادورہ

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر پنجاب توانائی ڈاکٹر اختر ملک گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد پہنچ گئے۔صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

 نے ٹی ایچ کیو میں داخل مریضوں کودی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور فارمیسی کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی فراہمی، فارمیسی سٹور اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔مراکز صحت اور ٹی ایچ کیو میں گائنی ،ایکسرے اورالٹراساو¿نڈ سمیت تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے فارمیسی میں فوری ماہر فارماسسٹ تعینات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کو مثالی بنانے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کریں گے۔ڈی ایچ کیو شجاعباد کی نئی بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لیے محکمہ بلڈنگز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عامر خٹک نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر شجاعباد میں نیا گائنی وارڈ بھی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ایس شجاع آباد ہسپتال کی جانب سے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے گزشتہ روز اچانک شجاع آباد میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اشیاءخور ونوش کے نرخ بھی چیک کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد احمدرضا نے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو رمضان بازار کی افادیت اور شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آخری عشرے میں تمام رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو عید کے حوالے سے بھی ایک چھت تلے شاپنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں۔جس کے دوران 20 لاکھ سے زائد جرمانے اور درجنوں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری عشرے میں تمام رمضان بازاروں میں چوڑیوں،گارمنٹس اور میٹھے کے خصوصی سٹال لگائے جائیں گے تاکہ عوام کی عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکیں۔عامر خٹک نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چینی اور آٹے کے سٹال پر اضافی عملہ تعینات کرکے بنا تعطل سپلائی فراہم کی جائے۔

اخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -