ملتان، نواحی علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہر ی لاکھوں سے محروم

ملتان، نواحی علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہر ی لاکھوں سے ...

  

ملتان( وقا ئع نگار ) چوری ڈکیتی کے واقعات میں شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، ملتان کے علاقے جلیل آباد میں فاروق احمد کی پان شاپ کی دیوار میں نامعلوم ملزم نقب لگاکر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 75ہزار مالیت کی سگریٹ چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے آفیسرکالونی سے راشدعلی کے رہائشی پلاٹ سے نامعلوم افراد 80ہزار سولرپلٹیں اور دروازہ وغیرہ چوری کرکےلے گئے،تھا نہ کوتوالی کے علاقے میں احباب کالونی کا رہائشی چونگی نمبر 9سے ادویات خرید کر آیا تو اس کے پرس میں 22ہزار اور ڈیبٹ کارڈ موجودنہ تھے اور کسی نے اس کے اکاﺅنٹ سےکارڈ اسےاستعمال کرکے پیسے نکال لئےتھا نہ صدر میں شگفتہ کے بیوٹی پارلر سے نامعلوم عورت بچی سمیت آئی اورفیشل کرواکر گئی تو واپسی پر اس کے 2موبائل فونز اور طلائی زیورات 2لاکھ 8 ہزار مالیت کے چوری کرکے فرارہوگئی،تھا نہ الپہ کے علاقے جھوک وینس میں مشتاق کی بھینس 2لاکھ روپے م،الیت کی اس کی حویلی سے نامعلوم کھول کر فرارہوگئے،تھا نہ گلگشت کے علاقے چونگی نمبر 6 کے قریب کاشف کو 3نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی اور فرارہوگئے،تھا نہ مظفر آباد میں سجاد حسین کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کی موٹرنامعلوم افراد چوری کرکے فرارہوگئے تھا نہ کینٹ میں خان پلازہ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار نے چھپٹا مار کر محمد کامران کا موبائل فون چھین کر فرارہوگئے تھا نہ بستی ملوک کے علاقے میں اسلحہ کے زور پر اللہ بچایا کی موٹرسائیکل 4افراد چھین کر فرارہوگئے،مختلف علاقوں میں عارف خان ، اعجاز ،وحید ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -