کسٹم انٹی سمگلنگ کی کارروائیاں 1کرو ڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں ، سامان ضبط

کسٹم انٹی سمگلنگ کی کارروائیاں 1کرو ڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں ، سامان ضبط

  

ملتان(سپیشل رپورٹر )کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیموں نے مختلف(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اےک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور سمگل شدہ موٹر آئل و گریس پکڑ لی انسپکٹر غلام اصغر نے ملتان میں ایک ٹرک کو روکا جس پر 1174کارٹن موٹرآئل اور150کلو گرام گریس لوڈ تھی ٹرک ڈرائیور مذکورہ سامان کے امپورٹ کاغذات نہ دکھاسکا جس پر 22لاکھ روپے مالیتی سامان اور25لاکھ روپے مالیتی ٹرک قبضہ میں لے لیا گیا انسپکٹر عبدالصمد نے شیر شاہ ٹول پلازہ سے 2000ماڈل نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا لینڈکروزر جیپ50لاکھ روپے مالیتی پکڑلی جبکہ انسپکٹر طاہر اقبال نے ملتان میں ہی کارروائی کرتے ہوئے 2009ماڈل ٹویوٹا وٹز کار13لاکھ روپے مالیتی پکڑلی تمام گاڑیاںاور دیگر سامان کسٹم ایکٹ1969کے تحت قبضہ میںلے لیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -