شہریوں کاعید سے قبل خصوصی ٹرینیں چلانے کابھی کامطالبہ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کا ضلع راجنپور کے رمضان بازار وں ، گندم خریداری مراکز کادورہ

شہریوں کاعید سے قبل خصوصی ٹرینیں چلانے کابھی کامطالبہ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور( نا مہ نگار )ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر)(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سہیل اشرف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اشیائے خوردونوش کی ارزاں داموں فراہمی کے لئے پنجاب بھر میں قائم 309رمضان بازار وں میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔عوام کی سہولت کے لئے فیئر پرائس شاپس پر چاول ،بیسن ،دالیں ،سبزیاں ،پھل اور کھجور سمیت 19 اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں۔شکایات و رہنمائی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل 0800-02345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کئے گئے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو رﺅف احمد ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔راجن پوردورہ کے دوران انہوں رمضان بازار جام پور ،فاضل پور اور راجن پور کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف اشیائے خوردونوش ،سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے آٹے اور چینی کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید لیاقت علی گیلانی کے ہمراہ گندم خرید مرکز کوٹ مٹھن کا بھی دورہ کیا۔وہاں پر انہوں نے گندم کے وزن کو چیک کیا۔انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہولیات بارے استفسار کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔کسان کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی ہے ۔حکومت پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کرے گی۔