چیف ایگز حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید کیجانب سے صحافیوں کے اعزازمیں افطار ڈنر

چیف ایگز حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید کیجانب سے صحافیوں کے اعزازمیں ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر ) پاک اٹالین بزنس ایسوسی ایشن کے صدر اور شمع بناسپتی اور Wizبنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ملتان کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے ملتان کے صحافیوں کے اعزاز میں ملتان مارکی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ احسن رشید نے کہا وسیب کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ملتان پریس کا کردار اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا وسیب کی ترقی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا ہمارا ادارہ وسیب کی ترقی اور ادبی ثقافتی وسماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہو ں نے کہا صوبہ بننے سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ افطارڈنر میں ملتان کے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -