منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مشہور منشیات فروش شہر کے گنجان آباد بازاروں میں دکانداروں اور دیگر شہریوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمر آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اندرون شہر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث مشہور منشیات فروش ملزم عدنان عرف کوٹے ولد امیر خان سکنہ کاکشال کو گرفتار کرکے اسکے کے قبضے 4 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمر آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کوہاٹی چوک ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ملزم عبد الحمید ولد شہزاد میر سکنہ مہمند ایجنسی کو گرفتار کر لیا،سماج دشمن عناصر اور جعل ساز افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نے ایک اور ملزم محمد فیاض ولد فیض الرحمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی، تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا