سیر وسیاحت سے مختلف ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے:رزکمالی

سیر وسیاحت سے مختلف ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے:رزکمالی
 سیر وسیاحت سے مختلف ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے:رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ مجھے سیر و تفریح کا بے حد شوق ہے میں دنیا کے کئی ممالک میں سیاحت کی غرض سے جاچکی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں رزکمالی نے کہا ہے کہ سیر وسیاحت سے انسان کو دنیا کے مختلف ممالک کی تاریخ اور ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے،میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں کام کرنے کے علاوہ ایف ایم ریڈیو کا لائیو شو بھی کرتی ہوں ریڈیو پر کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

مزید :

کلچر -