اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں،صومیہ خان

اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں،صومیہ خان
 اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں،صومیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کےلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صومیہ خان نے کہا کہ میں آرٹ کے تمام شعبوں میں نام کمانے کی خواہشمند ہوں ۔میری خواہش ہے کہ آنے والی نسل مجھے ورسٹائل گلوکارہ کے طور پر یاد رکھے۔

مزید :

کلچر -