ایکٹنگ میں تربیت کےلئے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں:مومنہ بتول

ایکٹنگ میں تربیت کےلئے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں:مومنہ بتول
ایکٹنگ میں تربیت کےلئے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں:مومنہ بتول

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں،نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے شوبز انڈسٹری جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے ۔نجی ٹی وی سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ”نور بی بی“میں میرا کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے یہ کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپورہے۔مومنہ بتول نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لئے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

کلچر -