پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے محنت کرناہو گی: شفقت چیمہ

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے محنت کرناہو گی: شفقت چیمہ
 پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے محنت کرناہو گی: شفقت چیمہ

  

لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کےلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کےلئے موجودہ حالات میںسکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سینماﺅں تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی ۔ سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی ، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔ اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔

مزید :

کلچر -