زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائےں وہ نعمت ہیں،غلام علی

زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائےں وہ نعمت ہیں،غلام علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف موسیقار اور غزل گائیک غلام علی نے کہا ہے کہمیں آج جو کچھ ہوں وہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں۔مجھے پاکستان کی سالمیت اور عزت سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں بطور ثقافتی سفیر اپنے وطن کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ بھی ایک نعمت ہے ‘آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔غلام علی نے کہا کہ میرے گانوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں ان کی لازمی فرمائش آتی ہے اس لئے سنانی پڑتی ہے آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے مجھے اس پر فخر ہے ہر وقت وطن کی سلامتی کی دعائیں مانگتا ہوں۔غلام علی نے کہا ہے کہمیں آج جو کچھ ہوں وہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی وجہ سے ہوں۔مجھے پاکستان کی سالمیت اور عزت سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں بطور ثقافتی سفیر اپنے وطن کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں

مزید :

کلچر -