چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر وانگ کشان 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،چینی نائب صدردورے میں پاکستان کے صدر اوروزیراعظم سے ملیں گے،پاکستان اورچین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرینگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ چینی نائب صدرکے دورے کامقصد پاک چین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کاسلسلہ جاری رکھناہے ،چینی نائب صدروانگ کشان چائناکمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امورکے کلیدی رکن ہیں،نومبر2018اورحالیہ بیلٹ اینڈروڈ فورم میں وزیراعظم کی شرکت سے اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں تیزی آئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد