لاہور میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر لاہور میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر لاہور میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق یوم علیؓ پر لاہورمیں آج اور کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی،خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف قانون حرکت میں آئے گاتاہم بزرگ حضرات ،خواتین و بچے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔