کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایم کیوایم لندن کے2 ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایم کیوایم لندن کے2 ٹارگٹ کلرگرفتار
کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایم کیوایم لندن کے2 ٹارگٹ کلرگرفتار

  


کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے2 ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے ، دونوں کو تھانے منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ایس پی کے مطابق ملزم عاقب لینڈگری بنک ،ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردوں کواسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے جبکہ ملزم عامرٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤکی وارداتوں میں ملوث ہے، دونو ں گرفتارملزموں کو تھانے منتقل کردیاگیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی