میدان چھوڑکربھاگنے والے دوسروں کودروغ گوئی کاکیا درس دے رہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ شہبازشریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی اورآپ کی یہاں تلاش جاری ہے،میدان چھوڑکربھاگنے والے دوسروں کودروغ گوئی کاکیا درس دے رہے ہیں؟۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی لندن میں پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی ہے اورآپ کی یہاں تلاش جاری ہے،جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کودروغ گوئی کاکیا درس دے رہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازصاحب اسحاق ڈارکےساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتاچلے۔