وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چھٹی کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چھٹی کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چھٹی کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے چھٹی کے روز بھی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز وزراکی مصروفیات نہ ہونے پر اجلاس طلب کیا گیا ہے ،صوبائی کابینہ کے اجلا س میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی، اجلاس میں حکومتی ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے پر غور کیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں بلین ٹری منصوبے کی توسیع پر غور،آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف اورنئے ٹیکسز پر بھی غور ہو گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور