چارسدہ ،لین دین کے تنازع پر 3 بھائی قتل، ملزموں کی عدم گرفتاری پر ورثاکا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں لین دین کے تنازع پر3 بھائیوں کو قتل کردیاگیا، ورثاکے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چارسدہ کے علاقے میں علی جان کلئی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 3 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیااور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ورثا نے عمر زئی چوک میں لاشیں رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس بااثرملزمان کوگرفتار نہیں کررہی،قاتلوں نے پیسوں کیلئے تینوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کیا۔
ڈی پی ایس تنگی ایاز خان کا کہنا ہے کہ 3ملزمان کیخلاف تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی ہیں،امید ہے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔