ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ،بلیک لسٹ مسافر گرفتار
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بلیک لسٹ مسافر کوحراست میں لے لیاگیا،مسافر وسیم اختر بلیو ایئر لائن کی پرواز سے دبئی سے ملتان پہنچا، گرفتارملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ،ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔