”ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن ۔۔“ آئی سی سی اینٹی کرپشن کے یونٹ کے سربراہ کا احیران کن بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی س کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکش مارشل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ کم ہے ۔
بی بی سی کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے الیکس مارشل کا کہناتھا کہ میں نے ورلڈ کپ کیلئے 12 مشہور زمانہ کرپٹ افراد کو تحریر اور کال پر پیغام پہنچا دیاہے کہ وہ ورلڈ کپ کے آپ پاس بھی نہ آئیں اور انہوں نے بھی مجھ سے ایسا ہی کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ سچ کہہ رہے ہوں لیکن ہم نے اس کے علاوہ بھی اپنے اقدامات مکمل کر رکھے کہ اس طرح کے لوگوں کو ٹورنامنٹ کے قریب نہ آنے دیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میگا ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ ہو گا، آپ کبھی بھی کسی ایونٹ کے صاف شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر جانتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔