عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم شہادت حضرت علیؓ پرہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے،قانون نافذکرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں،طے شدہ سیکیورٹی پلان پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے،یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اورطے شدہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان ضابطہ اخلاق پر پابندی ہرصورت یقینی بنائے۔