لاہور میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ، 50 ہزار نہ دینے پر ٹریول ایجنٹ کیساتھ ایسا سلوک کہ کوئی بھی گھبرا جائے

لاہور میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ، 50 ہزار نہ دینے پر ٹریول ایجنٹ کیساتھ ایسا ...
لاہور میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ، 50 ہزار نہ دینے پر ٹریول ایجنٹ کیساتھ ایسا سلوک کہ کوئی بھی گھبرا جائے

  

لاہور  (ویب ڈیسک) لاہور میں بھتہ خوری کی شکایات نے پولیس کی جانب سے امن و امان کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، اقبال ٹاؤن میں ملزمان نے رقم نہ دینے پر ٹریول ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں بھی بھتہ خوری کی وارداتیں زور پر، اسلحے کے نوک پر ٹریول ایجنٹ کو ہراساں کرنے کے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا دیا۔ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں مبینہ طور پر بھتہ خوروں کی ٹریول ایجنٹ سے بھتہ مانگنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ملزمان نے پچاس ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں عاصم نامی ملزم کو اسلحہ لہراتے اور ٹریول ایجنٹ کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، بھتہ نہ ملنے پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور دفتر سے چلے گئے۔ پولیس نے متاثرہ ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور