”فردوس باجی آپ نوازشریف اور شہبازشریف کی چوکیدار ہیں یا ۔۔“ رانا ثنااللہ مشیر اطلاعات کے خلاف میدان میں آ گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ” فردوس باجی 9 ماہ میں بیس لاکھ رنوجوان بے روز گارہو گئے ، آپ کو شہبازشریف کی پڑی ہے ، آپ نوازشریف اورشہبازشریف کی چوکیدار ہیں یا مشیر اطلاعات ۔“
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا ثنااللہ نے بیاج جاری کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی شہبازشریف کا جیسے جیسے آنے کا وقت قریب آ رہاہے آپ کا خوف بڑھتا جارہاہے ، شہبازشریف کا نہیں بلکہ اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ گیاہے ، ڈالر 152 روپے کا ہو گیا ، گیس 125 فیصد مہنگی ہ گئی ، بجلی 25 فیصد مہنگی ہو گئی اور آپ کو شہبازشریف کی پڑی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی نوکری کا نہیں بلکہ عوام کا خیال کریں ، نو ماہ میں ملکی قرضہ پانچ ہزار ارب روپے بڑھ گیاہے ، آپ کے بقول وزارت پٹرولیم میں ڈاکہ مارا گیا ، لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے ۔