ورلڈ کپ ، دوسر وارم اپ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان آج دوسر ا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جو کہ دوپہر اڑھائی بجے شرو ع ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی ٹیم پورے پچاس اوور کھیلنے میں بھی کامیاب نہیں ہوئی تھی اور صرف 262 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیے تاہم اب بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی ۔ ماضی کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دونوں ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں بنگلہ دیش کو شکست دی ہے تاہم آج دیکھنا ہو گاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی کیا رہتی ہے ۔