بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار، لیکن اب سشما سوراج کی جگہ وزیر خارجہ کسے بنایا جائے گا؟

بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار، لیکن اب سشما سوراج کی جگہ وزیر خارجہ کسے بنایا ...
بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار، لیکن اب سشما سوراج کی جگہ وزیر خارجہ کسے بنایا جائے گا؟

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی کابینہ میں نئے وزراءخارجہ و خزانہ کا تقرر کریں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج جن کی گزشتہ سال گردہ کی پیوندکاری ہوئی تھی تبدیل ہوا تھا، وہ کابینہ سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا جبکہ وزیرخزانہ ارون جیٹلے جوایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ہیں، انہوں نے بھی کابینہ سے سبکدوش ہونے کی جانب اشارہ دیاہے وہ بھی سخت بیمار ہیں۔ بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کو کابینہ میں وزیر لیا جارہاہےا ور وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے، انہیں داخلہ، خزانہ یا خارجہ کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رامن بدستور وزیر دفاع رہیں گی۔ وزیراعظم مودی اور کابینہ کی حلف برداری 30مئی کو متوقع ہے۔

کانگریس رہنماراہول گاندھی کوشکست دینے والی سمتری ایرانی کو بھی اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے۔ گزشتہ کابینہ سے راج ناتھ سنگھ، نتن گاڈکری، روی شنکرپرشاد، پیوش گوئیل، نریندر سنگھ تومر اور پرکاش جواڈیکر کو بھی دوبارہ وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -