چیئرمین نیب سمیت مختلف لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب سمیت مختلف لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب سمیت مختلف لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سمیت مختلف لوگوں کوبلیک میل کرنیوالے گروہ کیخلاف نیب لاہور نے ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائرکردیا۔جس پر عدالت نے ملزمان سمیت تفتیشی افسر کو 17جون کیلئے نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

ریفرنس میں طیبہ گل عرف پنکی اور فاروق نول کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے سادہ لوح شہریوں کو جعل سازی کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزمان کو 15 جنوری 2019 کو گرفتار کیا،ملزمان کیخلاف صفدر،حسین ساجد،صبا حامد،نیاز احمدخان، محمدآصف، محمد زاہد اقبال اور شاہین خان نے نیب لاہور سے رجوع کیا، نیب ریفرینس کے مطابق چالاک اور عیار ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار، کا فراڈ کیا، جبکہ ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کروائے ہیں جبکہ نیب کی جانب سے ملزمان کو منتقل ہونے والی رقوم، بنک ریکارڈ اور دیگر تحریری دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے۔طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف ریفرینس 630 صفحات پر مشتمل ہے،ایڈمین جج جواد الحسن نے ملزمان سمیت تفتیشی افسر کو 17جون کیلئے نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔