ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی طلباءچین میں پھنس کر رہ گئے کیونکہ۔۔۔

ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی طلباءچین میں پھنس کر رہ گئے کیونکہ۔۔۔
ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی طلباءچین میں پھنس کر رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)پنجاب کی سابقہ حکومت سے سکالر شپ حاصل کرنےوالے 150سے زائد طلبہ موجودہ حکومت کی طرف سے وظیفہ روکے جانے کی وجہ سے چین میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں پھنس کر رہ جانیوالے والے اکثر طلبہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ جنوبی پنجاب سے سکالر شپ پر جانیوالے والے طلبہ کا تعلق ملتان ، مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان اور لیہ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں زیر تعلیم طلبہ بہت پریشان ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے وظیفہ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی سابقہ حکومت نے ان طلبہ کو لینگویج کورس کیلئے چین بھیجا تھا۔