وہ پاکستانی جس نے ہم جنس پرستی کا اعتراف کرلیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

وہ پاکستانی جس نے ہم جنس پرستی کا اعتراف کرلیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
وہ پاکستانی جس نے ہم جنس پرستی کا اعتراف کرلیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ہم جنس پرست پاکستانی شہری کی طرف سے جان کے خطرے کے پیش نظر وطن واپسی کیلئے دائرحفاظتی ضمانت ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری محمد علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ اس کا تعلق سرائے عالمگیر سے لیکن وہ برطانیہ میں رہائش پذیر اور ہم جنس پرست ہے۔

اسلامی قوانین کی رو سے اسکے مخالفین اسکی جان کے دشمن ہو گئے ہیں اسے خدشہ ہے کہ اگر وہ پاکستان پہنچا تو اسے قتل کردیا جائے گا اس لیے اسے عدالت عالیہ سے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ پاکستان آسکے۔لاہور ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر درخواست خارج کر دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -