کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی لیکن عید کے بعد کتنے وزراءتبدیل ہونے جارہے ہیں؟ شیخ رشید نے بتادیا

کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی لیکن عید کے بعد کتنے وزراءتبدیل ہونے جارہے ...
کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی لیکن عید کے بعد کتنے وزراءتبدیل ہونے جارہے ہیں؟ شیخ رشید نے بتادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلولے شیخ رشید نے عید الفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا، تین وفاقی وزیروں کی تبدیلی ہوگی۔ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف این آر او کے ذریعے ملک سے بھاگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کر دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتے دیکھا ہے اور پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ شہباز شریف این آر او کے ذریعے بھاگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندر سے نواز اور آصف زرداری ملے ہوئے ہیں، آصف زرداری سوچتے ہیں کہ شہباز جا سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں، جب ایل این جی کی نئی قیمتیں سامنے آئیں گی تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔چیئرمین نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آڈیو ویڈیو چھوڑیں، ان لوگوں کی چیخیں سنیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کا مطالبہ ہی اس لیے کر رہے ہیں کہ نئے چیئرمین پر حکومت اپوزیشن کا اتفاق ہو گا ہی نہیں، ریفرنس دائر نہیں ہوسکیں گے اور ان کے مزے لگے رہیں گے۔پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی بہن وزیر صحت ہے اور سندھ میں ایڈز کا مرض پھیل رہا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز کیسز پر انہیں استعفی دینا چاہیے۔بھارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا کیونکہ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنا چاہتا ہے۔

ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید نے عید کے حوالے سے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے روز جو بھی ٹرین پر سفر کرے گا اس کا کرایہ آدھا ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ 'ہم نے کراچی میں سرکلر ریلوے ٹریک کا 43 کلومیٹر میں سے 34 کلومیٹر ٹریک خالی کرایا لیا ہے اور عید کے بعد 10 کلومیٹر کا ٹریک بھی خالی کروا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ گورنمنٹ بلاوجہ نشانہ بنا رہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج انہیں 25 کروڑ 70 لاکھ روپے کی فراہمی کی یقین دہانی کروادے تو سندھ میں بھی سرکلر ریلوے پر ایم ایل ون کی طرح کام کرواں گا۔انہوں نے کہا کہ 2 جون کو کراچی سے پشاور کے لیے ٹرین چلے گی اور اسی روزکوئٹہ سے راولپنڈی بھی ٹرین چلائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -