یوم علیؓ، موبائل فون سروس کتنے گھنٹے بندرہے گی ؟ فیصلہ کر لیا گیا

یوم علیؓ، موبائل فون سروس کتنے گھنٹے بندرہے گی ؟ فیصلہ کر لیا گیا
یوم علیؓ، موبائل فون سروس کتنے گھنٹے بندرہے گی ؟ فیصلہ کر لیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم علی ؓکے موقع پر سیکیورٹی معاملات کو مد نظر رکھتے موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم علی ؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے وائر لیس کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم پچاس سال سے زائد کے بزرگ اور خواتین کے ساتھ افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس پر جزوی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، موبائل فون سروس صبح نو بجے سے لے کر شام 8 بجے تک بند رہے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور