”ان لوگوں کو بھی عہدے دیں“ نوازشریف نے نئی ہدایات جاری کردیں

”ان لوگوں کو بھی عہدے دیں“ نوازشریف نے نئی ہدایات جاری کردیں
”ان لوگوں کو بھی عہدے دیں“ نوازشریف نے نئی ہدایات جاری کردیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی، جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور نائب صدر مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ تنظیم نو میں دیرینہ اورمخلص کارکنوں کو اہمیت دیتے ہوئے عہدے دئیے جائیں، اس طرح انہوں نے ووٹ کو عزت دو کے بعد کارکنوں کو عزت دو کا نعرہ لگادیا اور اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں، ارکان پارلیمنٹ کو کارکنوں کے اعزاز میں افطار پارٹیوں کے انعقاد کا پابند بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ان پروگرامز میں شریک ہوں گی، افطار پارٹیوں میں ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ساتھ کارکن کو عزت دو کا سلوگن متعارف کرایا جائے گا۔

اخباری ذرائع کے مطابق نواز شریف حکومت مخالف تحریک کیلئے پارٹی منظم، فعال دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے عید کے فوری بعد تنظیم نو مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف نے سینئر قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد مریم نواز کو یوم تکبیر کے تحت پشاور میں کنونشن میں شرکت کی ہدایت کی ہے جبکہ حمزہ شہباز لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -