وزیر سائنس و ٹیکنالوجی 5 سال بعد کیا بننا چاہتے ہیں؟خود ہی بتادیا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی 5 سال بعد کیا بننا چاہتے ہیں؟خود ہی بتادیا
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی 5 سال بعد کیا بننا چاہتے ہیں؟خود ہی بتادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پانچ سال بعد وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتا ہوں کیونکہ میں اپنے پارٹی قائد کی طرح تبدیل اور ریفارمز چاہتا ہوں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اختیار بہت سارے انتظامی معاملات میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پاس جو اختیارات ہیں وہ 18ویں ترمیم کے بعد ملک کے وزیراعظم کے پاس بھی نہیں ہیں۔ ان کے پارٹیاں تبدیل کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس بات کی گارنٹی نہیں دیتا کہ ہمیشہ ایک پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔

پارٹی رہے گی تو شاید میں اس کا حصہ رہوں اگر پارٹی ہی نہیں رہے گی تو مجھے کسی دوسری پارٹی میں جانے کا حق ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -