آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے لیکن ان کی جگہ فیلڈنگ کس نے کی ؟ انوکھا ترین واقعہ پیش آ گیا

آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے لیکن ان کی ...
آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے لیکن ان کی جگہ فیلڈنگ کس نے کی ؟ انوکھا ترین واقعہ پیش آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساوتھ ہیمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں 12 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اس میچ کے دوران انتہائی دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب انگلینڈ کے دوکھلاڑی زخمی ہو گئے اور اسسٹنٹ کو چ ” کولنگ ووڈ “ کو خود میدان میں اتر کر فیلڈنگ کرنا پڑی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف میچ میں انگلینڈ کے گیند باز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر زخمی ہو گئے جس کے باعث 42 سالہ اسسٹنٹ کوچ کو وردی پہن کر خود فیلڈنگ کیلئے میدان میں آنا پڑا ۔ تاہم اس کے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث جوئے روٹ کو بھی فیلڈنگ کیلئے میدان میں بلانا پڑا جنہیں وارم اپ میچ میں ریسٹ دیا گیا تھا ۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان آئین مورگن بھی میچ کا حصہ نہیں بن سکے کیوں کہ انہیں ٹریننگ سیشن کے دوران انگلی پر چوٹ لگ گئی تھی جبکہ اس کے علاوہ عادل رشید بھی کندھے میں تکلیف کے باعث وارم اپ میچ کا حصہ نہیں بن پائے تھے جس کے باعث انگلینڈ کے پاس اسسٹنٹ کوچ کو میدان میں اتارنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں تھی ۔

مزید :

کھیل -