ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس ہی نہیں ہو سکا کیونکہ ۔۔۔

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس ہی نہیں ہو سکا ...
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس ہی نہیں ہو سکا کیونکہ ۔۔۔

  

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کارڈیف میں کھیلے جانے والا وارم اپ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکارہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کارڈیف میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث پچ پر سے کورز واپس لگا دیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ٹاس ہونا تھا جو کہ تاخیر کاشکار ہو گیاہے جبکہ اڑھائی بجے میچ کا آغاز ہونا تھا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی تھی ۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کو شکست دینے کیلئے آج کڑی محنت کرنا ہو گی تاہم ماضی کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش سے وارم اپ میچ نہیں ہاراہے ۔

مزید :

کھیل -