مقامی چھٹی اور سکیورٹی وجوہات،لاہور بورڈ نے کل ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور بورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئر کا پیپر ملتوی کردیا،کل ہونے والا انگریزی کا پیپر اب 4 جون کو ہوگا،پرچہ مقامی تعطیل اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے کل ہونے والا فرسٹ ایئر کا پرچہ ملتوی کردیا،کنٹرولر لاہور بورڈ نے کہا ہے کہ کل ہونے والا انگریزی کا پیپر اب 4 جون کو ہوگا،پرچہ مقامی تعطیل اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے ۔