پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی،فواد چودھری نے پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی،فواد چودھری نے پاکستان کی پہلی چاند ...
پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی،فواد چودھری نے پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستا ن کی پہلی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر5 جون کوہوگی۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کافائدہ پوری دنیا کے مسلمانوں کوہوگا،ویب سائٹ پردیکھاجاسکے گاکہ چاندکہاں ہے؟انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنی ترقی کی بنیادسائنس وٹیکنالوجی پررکھی،چوتھے صنعتی انقلاب میں سائنس وٹیکنالوجی کوبنیادی حیثیت حاصل ہے،ٹیکنالوجی وسائنس کے شعبے میں کام کرکے ترقی کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام نہیں کیا،ہم نے زراعت میں سائنس وٹیکنالوجی کوترجیح نہیں دی جبکہ ہمیں مقامی پیداواربڑھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والاایک بھی پرزہ پاکستان میں نہیں بنتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہرسال عیدکامسئلہ ہوتاتھا،عیدکاعقیدے سے تعلق ہے،ریاست کوئی چیززبردستی لاگونہیں کرسکتی، ریاست کافرض ہے کہ درست راستے کاتعین کرے،انہوں نے کہا کہ علماکی توجہ مبذول کرائی کہ چانددیکھنے کیلئے اب پاپڑبیلنے کی ضرورت نہیں،فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں 5 جون کوعیدہوگی،ویب سائٹ پردیکھاجاسکے گاکہ چاندکہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کافائدہ پوری دنیا کے مسلمانوں کوہوگا،وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کوخوف ہے کہ ان کاکیابنے گا؟،علماکوفکرنہیں کرنی چاہیے کہ ان کاکردارختم ہوجائےگا،علما کیلئے اوربڑے مسائل ہیں،ان کاکردارختم نہیں ہوگا،وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے علم اورتحقیق سے علماکاکردارختم نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ اگست کوسائنس وٹیکنالوجی کاماہ قراردے رہے ہیں،ابتدائی طور پر5سال کیلئے کیلنڈرترتیب دےدیاہے۔

فوادچودھری نے کہا کہ ابھی تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائی جا سکی،لوگ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے احتساب سے متعلق جووعدہ کیاتھاوہ پورانہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ مریم نوازیابلاول صاحب نے صرف سیاست ہی کی،روزگارکمانے کیلئے کچھ نہیں کیا،مریم نوازیابلاول صاحب نے زندگی میں کبھی کوئی کام ہی نہیں کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کرنے کوکچھ نہیں،عوام کوان پریقین نہیں،عوام کوآصف زرداری یانوازشریف کے کارناموں کاپتا ہے،عوام احتساب کے حوالے سے کچھ مایوس ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور