پنجاب کی مختلف جیلوں سے جرمانے ادانہ کرسکنے والے 514 قیدی رہا

پنجاب کی مختلف جیلوں سے جرمانے ادانہ کرسکنے والے 514 قیدی رہا
پنجاب کی مختلف جیلوں سے جرمانے ادانہ کرسکنے والے 514 قیدی رہا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی مختلف جیلوں سے جرمانے ادانہ کرسکنے والے 514 قیدیوں کی رہائی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں 657قیدی جرمانہ اوردیت وغیرہ ادانہ کرنے کی وجہ سے جیل کاٹ رہے تھے،مخیرحضرات کی طرف سے3کروڑ82لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے پر514قیدیوں کورہاکردیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 143 قیدیوں کوعیدسے پہلے رہاکیاجائےگا،22 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانے کی رقم حکومت دیگی، انہوں نے کہا کہ حکومت دیگرطبقات کی طرح قیدیوں کیلیے بھی فلاح وبہبودکے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور