وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ،انتخابات میں ...
وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کابھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ،عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میںکامیابی پر مبارکباددی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددی۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کوعوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے ،جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے ملکرکام کرنے کا خواہشمند ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں بی جے پی کے سربراہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد