بجٹ کے بعد سونامی آئے گا ، سات ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں : حمزہ شہبازشریف

بجٹ کے بعد سونامی آئے گا ، سات ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں : حمزہ ...
بجٹ کے بعد سونامی آئے گا ، سات ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں : حمزہ شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامے آئے گا ، بجٹ میں سات ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان نیازی نااہل ترین وزیراعظم ہیں ، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ، وزیر سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ، فیصل واوڈا کی کمپنی نکل آئی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ پشاور میٹر میں سات ارب روپے کی کوپشن ہوئی ہے لیکن وہاں بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، پرویز خٹک کو گرفتار نہ کرنا ان کی صحت کمزور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں میں جا کر فوٹو سیشن کروانا وزیراعظم کا م نہیں ہے ، احتساب کے حق میں ہیں ، مشرف نے دس سال تک شریف خاندان کا احتساب کیا ہے ، عمران خان کو مزید وقت ملا تو ملک برباد کردیں گے ، عید کے بعد مولانا فضل الرحمان اے پی سی بلائیں گے ، جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی ، موجودہ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے ۔

مزید :

قومی -