بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو وارننگ دیدی

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو وارننگ دیدی
بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو وارننگ دیدی

  

لاڑکانہ  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ہم سے ہسپتال چھین رہا ہے،وفاقی حکومت کو وارننگ دیتا ہوں، ہسپتالوں کا نوٹس واپس لیا جائے، ورنہ اسلام آباد پہنچوں گا اور حق چھین کر رہونگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول  نے کہا کہ سندھ حکومت نے چلڈرن ای آرز کھولے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دینے سے سندھ ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہے گی، ون یونٹ کیخلاف دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں گے۔ ہمیں پانی کا حصہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ معاشی طور پر یہ ہمیں ختم کر رہے ہیں۔ ہمیں کسی سے بھیک نہیں بلکہ این ایف سی کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ ملک کے چولہے سندھ کی گیس سے چلتے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست