ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی :فردوس عاشق اعوان

ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی :فردوس عاشق ...
ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی :فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیک پوسٹ پر حملہ افسوس ناک ہے ، پاک فوج بہادری سے شرپسندی کا مقابلہ کیا ،کسی کو بھی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔

دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کیاگیا ، یہ پہلی بار نہیں کہ ان علاقوں میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیاگیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی نمائندے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی بجائے شرپسندوں کے ساتھ ملکر چیک پوسٹوں پرحملے کرنے میں ملوث ہوں گے تو پھر قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیاں داﺅ پر نہیں لگائی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے بارودو کی بو آیا کرتی تھی ، اب وہاں سے پھولوں کی خوشبو آرہی ہے اور یہ عمل امن کے دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کے حقوق کاتحفظ کرے گی اور عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں قانون کی حکمرانی ہوگی ، کسی کو بھی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ افسوس ناک ہے ، پاک فوج نے بہادری سے شرپسندی کا مقابلہ کیا ، ملک دشمنوں کو قبائلی علاقوں کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ، قبائلی عوام نے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کومسترد کردیاہے ۔

مزید : قومی