خواتین شوہر کے ساتھ زیادہ خوش رہتی ہیں یا بغیر؟ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

خواتین شوہر کے ساتھ زیادہ خوش رہتی ہیں یا بغیر؟ سائنسدانوں نے انتہائی حیران ...
خواتین شوہر کے ساتھ زیادہ خوش رہتی ہیں یا بغیر؟ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں خوش رہنے کے لیے خواتین کو ایک ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ سن کر مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر خواتین خوش رہنا چاہتی ہیں تو شادی کا خیال ذہن سے نکال دیں کیونکہ ان کی تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ وہ خواتین سب سے زیادہ خوش رہتی ہیں جو شادی نہیں کرتیں۔اس تحقیق میں لندن سکول آف اکنامکس کے سائنسدانوں نے ہزاروں مردوخواتین پر مشتمل سروے کیا ہے اور خوشی کے معیار اور ان کی ازدواجی حیثیت کے متعلق سوالات کے جوابات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پاﺅل ڈولن کا کہنا تھا کہ ”شادی مردوں اور عورتوں میں خوشی کے حوالے سے مختلف انداز میں اثر انداز ہوتی ہے۔ جو مردہ شادی شدہ ہوتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں کیونکہ شادی سے وہ پرسکون ہوجاتے ہیں۔ ان کے برعکس ایسی خواتین جو شادی کرتی ہیں اور بچے پیدا کرتی ہیں وہ کم خوش ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین کی عمر بھی شادی نہ کرنے والی خواتین کی نسبت بہت کم ہوتی ہے اور وہ جلدی مر جاتی ہیں۔ہماری تحقیق میں لوگوں کا جو گروپ زندگی میں سب سے زیادہ خوش اور صحت مند تھا وہ ایسی خواتین کا گروپ تھا جنہوں نے زندگی میں کبھی شادی نہیں کی اور بچے پیدا نہیں کیے۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر شادی شدہ مرد اور تیسرے نمبر پر شادی شدہ خواتین سب سے زیادہ خوش اور صحت مند تھیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -